Time 27 اگست ، 2023
پاکستان

آئی جی کا اٹک جیل کا دورہ، عمران خان کا دی گئی سہولیات پر اظہار اطمینان

آئی جی جیل نے عمران خان کی بیرک میں لگے کیمروں، لوکیشن اور پرائیویسی کا نظام چیک کیا: ترجمان — فوٹو:فائل
آئی جی جیل نے عمران خان کی بیرک میں لگے کیمروں، لوکیشن اور پرائیویسی کا نظام چیک کیا: ترجمان — فوٹو:فائل

انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر  نے اٹک جیل کا دورہ کیا جہاں جیل سکیورٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو دی گئی سہولیات کاجائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق آئی جی جیل نے عمران خان کی بیرک میں لگے کیمروں، لوکیشن اور پرائیویسی کا نظام چیک کیا اور چئیرمین پی ٹی آئی سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

ترجمان نے بتایاکہ عمران خان نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی تعریف کی۔

آئی جی جیل نے جیل اسٹاف کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولیات دی جائیں۔

انہوں نے قیدیوں کیلئے انٹرنیٹ لائبریری کی جلدتکمیل کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :