27 اگست ، 2023
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نےکہا ہےکہ ان کی حکومت آئی تو 300 یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے۔
ایک بیان میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نےکہا کہ حکومت شہریوں پر رحم کرے اور انہیں ریلیف فراہم کرے، امیروں پر مالی حیثیت کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے۔
عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری کرے اور موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول سستا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔