دنیا
Time 27 اگست ، 2023

افغان طالبان نے بامیان کے مشہور نیشنل پارک میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگادی

خواتین کے حجاب کی خلاف ورزیوں کی شکایات اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مطالبے پر فی الحال خواتین کو بندامیر جانے سے منع کیا گیا ہے: افغان وزیر— فوٹو: فائل
خواتین کے حجاب کی خلاف ورزیوں کی شکایات اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مطالبے پر فی الحال خواتین کو بندامیر جانے سے منع کیا گیا ہے: افغان وزیر— فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر عائد کردہ پابندیوں میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے خواتین کے بامیان کے بند امیر نیشنل پارک میں گھومنے پر پابندی عائد کر دی۔

افغان وزیر شیخ محمد خالد حنفی نے صوبہ بامیان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے حجاب کی خلاف ورزیوں کی شکایات اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مطالبے پر   فی الحال بے حجاب خواتین کو بندامیر جانے سے منع کیا گیا ہےـ

انہوں نے کہا کہ جس کو بھی کسی انچارج کے خلاف شکایت ہے وہ اس وزارت سے رجوع کرے، شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان صوبے بامیان میں ’بند امیر‘ کو 2009 میں پہلے نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تھا، یہ علاقہ اپنی فطری خوبصورت، قدرتی جھیلوں اور منفرد ارضیاتی خصوصیات کے باعث ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین کی نوکری کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

مزید خبریں :