Time 28 اگست ، 2023
صحت و سائنس

کراچی میں آشوب چشم کی وبا میں تیزی سے اضافہ، مریضوں کیلئے ہدایات جاری

متاثرہ فرد ٹشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے۔ متاثرہ فرد اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے: سربراہ امراض چشم سول اسپتال__فوٹو: فائل
متاثرہ فرد ٹشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے۔ متاثرہ فرد اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے: سربراہ امراض چشم سول اسپتال__فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف اضلاع میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سربراہ شعبہ امراض چشم سول اسپتال پروفیسر مظہرالحق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آشوب چشم کے امراض میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پروفیسر مظہر الحق کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع میں ہر عمر کے افراد آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، آنکھوں کا یہ مرض ایک سے دوسرے فرد میں پھیلتا یے۔

انہوں نے بیماری کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی آنا، سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جب کہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا۔

سربراہ امراض چشم سول اسپتال نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت اچھی طرح صاف کرنا لازمی ہے، متاثرہ فرد ٹشو یا صاف و نرم کپڑے سے آنکھیں صاف کرے۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ متاثرہ فرد اپنا تولیہ، صابن اور تکیہ الگ رکھے۔

مزید خبریں :