Time 28 اگست ، 2023
پاکستان

رانی پور قتل کیس: فاطمہ کےگھر والوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں

خیرپور : رانی پور میں 10 سالہ ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں  مقتولہ کےگھر والوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

 مقتولہ بچی فاطمہ کی ماں نے الزام عائدکیا ہےکہ ملزم اسد شاہ کی مفرور  بیوی حنا شاہ کی چچی اسے دھمکیاں دے رہی ہے،کہتی ہے حنا شاہ پر ہاتھ ہلکا رکھو  ورنہ تمہاری خیر نہیں۔

دوسری جانب پولیس تاحال مفرور حنا شاہ اور اس کے والد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے  ملزمہ کو فرارکرانے والے اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم  اسد شاہ کی نشاندہی پر حویلی کے مزید 5 ملازمین کے ڈی این اے سیمپلز  لے لیے گئے ہیں، اب تک مجموعی طور  پر 14 افراد کے ڈی این اے سیمپلز لیے جا چکے ہیں، تمام سیمپلز  رپورٹ کے لیےکراچی لیبارٹری بھیجےگئے ہیں۔

ادھر  پولیس تاحال اسد شاہ سے موبائل فون کا پاس ورڈ لینے میں اور کسی ٹیکنیشن سے فون کھلوانے میں ناکام ہے۔

مزید خبریں :