Time 29 اگست ، 2023
کھیل

ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے__فوٹو: فائل
ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے__فوٹو: فائل

ایشیا کپ کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے بھارتی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔

مزید خبریں :