30 اگست ، 2023
گھوٹکی میں شوہر اور سسرالیو ں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق بہو کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے سسرالیوں اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی جب کہ لڑکی کے والد نے کہاکہ ملزمان با اثر وڈیروں کے ذریعے کاروکاری جرگہ کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
پولیس کابتانا ہے کہ واقعہ میں ملوث تین ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔