30 اگست ، 2023
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت کی بحالی کا روڈ میپ کل پیش کرے گی۔
بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی درجے کی حیثیت ختم کیے جانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت سالیسٹرجنرل توشار مہتا نےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بطور یونین علاقہ حیثیت عارضی ہے، ریاست کی حیثیت سے بحالی کا روڈ میپ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد پیش کردیا جائےگا تاہم لداخ یونین ٹیرٹری ہی رہے گا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے وفاق پر واضح کیا کہ 1957 میں توڑی گئی ریاستی اسمبلی قانون ساز اسمبلی نہیں تھی۔