Time 30 اگست ، 2023
پاکستان

تاجروں کا بجلی کے بلوں میں اضافے پر کل ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بجلی کے کمرشل بلوں میں سب سے زیادہ ٹیکسز لگائے گئے، ٹیکسز میں اضافے کے خلاف تاجر برادری کاروبار 31 اگست کو مکمل بند رکھے گی، اجمل بلوچ— فوٹو:فائل
بجلی کے کمرشل بلوں میں سب سے زیادہ ٹیکسز لگائے گئے، ٹیکسز میں اضافے کے خلاف تاجر برادری کاروبار 31 اگست کو مکمل بند رکھے گی، اجمل بلوچ— فوٹو:فائل

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر کل ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ بجلی کے کمرشل بِلوں میں سب سے زیادہ ٹیکسز لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کل کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھے گی۔

دوسری جانب بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نےکہیں میٹر توڑے تو کہیں بلوں کو آگ لگائی۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف 2 ستمبر کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :