Geo News
Geo News

Time 31 اگست ، 2023
دنیا

یو اے ای میں مسلسل تیسرے ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یواے ای)  نے مسلسل تیسرے  ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ یکم ستمبر سے ہوگا، نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سپرپیٹرول 98 کی قیمت 3.14 درہم سے بڑھا کر 3.42 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیٹرول95 کی قیمت 3.02 درہم سے بڑھا کر 3.31 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔