جرائم
Time 01 ستمبر ، 2023

ٹنڈو محمد خان کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی

خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی: متاثرہ خاتون کے خاندان کا دعویٰ/ فائل فوٹو
خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی: متاثرہ خاتون کے خاندان کا دعویٰ/ فائل فوٹو

ٹنڈو محمد خان کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے نجی اسپتال میں حاملہ خاتون اپنے چیک اپ  کے لیے آئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاندان کی شکایت پر حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

مزید خبریں :