Geo News
Geo News

Time 01 ستمبر ، 2023
دنیا

بھارت: منی پورفسادات کی تازہ لہر میں مزید 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امپھال میں متعدد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے جبکہ منی پور کے مختلف علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے: بھارتی میڈیا— فوٹو: فائل
امپھال میں متعدد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے جبکہ منی پور کے مختلف علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے: بھارتی میڈیا— فوٹو: فائل

بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات کی تازہ لہر میں مزید 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین روز سے جاری تازہ فسادات میں کوکی شاعر منگبوئی سمیت اب تک 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق امپھال میں متعدد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے جبکہ منی پور کے مختلف علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔

واضح رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔