Geo News
Geo News

Time 01 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

راجن پور: مضرصحت پانی پینے سے دانش اسکول میں متعدد طالبات کی طبیعت خراب

اسکول سے کال آئی کہ آپ کی بچی کی طبیعت خراب ہے، اسکول گئے تو بیٹی سمیت متعدد بچیوں کی طبیعت خراب تھی: والد متاثرہ طالبہ— فوٹو: فائل
اسکول سے کال آئی کہ آپ کی بچی کی طبیعت خراب ہے، اسکول گئے تو بیٹی سمیت متعدد بچیوں کی طبیعت خراب تھی: والد متاثرہ طالبہ— فوٹو: فائل

راجن پور کے علاقے فاضل پور میں  مضر صحت پانی پینے سے دانش گرلزاسکول میں متعدد طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی۔

متاثرہ طالبہ کے والد نے بتایا کہ اسکول سے کال آئی کہ آپ کی بچی کی طبیعت خراب ہے، اسکول گئے تو بیٹی سمیت متعدد بچیوں کی طبیعت خراب تھی، بیٹی کو اسکول سے اسپتال منتقل کیا تاہم انہیں ابھی تک ہوش نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ دانش اسکول کے ہاسٹل میں متاثرہ طالبات میں سے 5 طالبات کی طبیعت اب بہتر ہے، اسکول کا پانی مضر صحت ہے جس سے بچیوں کو ڈائیریا ہوا تھا۔

فاضل پور کے دانش گرلز اسکول میں طالبات کی طبیعت خراب ہونے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم اسکول کے پانی اور کھانے کو چیک کر رہی ہے۔