02 ستمبر ، 2023
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔
پشاور میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا 10 سال میں خیبر پختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کے لیے پکارتے رہے، خیبر پختون خوا کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا۔
مریم نواز نے سوال کیا کہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا؟ مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا؟ مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں ۔
ان کا کہنا تھا آج کے چیلنجوں کا اُسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیا تھا، نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہو گا۔