Time 02 ستمبر ، 2023
کھیل

'They Cannot Play Him'ایکس پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

فوٹو:@ESPNcricinfo
فوٹو:@ESPNcricinfo

ایشیاکپ 2023 میں بارش کے باعث پاکستان اور  بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تاہم قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر بھارتی بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھادی۔

 شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، انہوں روہت شرما، ویرات کوہلی،ہاردک پانڈیا اور جدیجا کی قیمتی وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر ڈھیر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

بارش کے باعث میچ تو مکمل نہ ہوسکا تاہم سوشل میڈیا پر شاہین کی تعریفوں پر مبنی پوسٹوں اور میمز کی بارش ہوگئی۔

صارفین نے They Cannot Play Him (وہ اسے نہیں کھیل سکتے) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ متعدد پوسٹیں کیں۔

ایک صارف نے شاہین کے ہاتھوں روہت کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو پوسٹ کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ شاہین نے اپنا کام کردیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے بھی اسی ٹرینڈ میں حصہ ڈالتے ہوئے پوسٹ کی اور تینوں فاسٹ بولرز کی تصویر شیئرکرتے ہوئے انہیں دنیا کی بہترین پیس بیٹری قرار دیا اور لکھا کہ وہ انہیں نہیں کھیل سکتے۔

They Cannot Play Him کیا ہے؟

دراصل 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جب شاہین نے ابتدا ہی میں پہلے روہت اور پھر کے ایل راہول کو  آؤٹ کیا تھا تو اس وقت کمنٹری کرنے والے انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے یہ الفاظ ادا کیے تھے۔


مزید خبریں :