03 ستمبر ، 2023
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک 49 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلا اور جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
سابق کرکٹر کی موت کی تصدیق اہلیہ نے کی، انہوں نے کہا کہ ہیتھ اسٹریک کی خواہش پر انہوں نے زندگی کے آخری ایام گھر پر گزارے۔
ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کی۔
آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 1990 اور ون ڈے میں 2943 رنز بنائے تھے۔