پاکستان
Time 05 ستمبر ، 2023

ڈاکوؤں کی چالاکی، کھانے کا آرڈر منگواکر فوڈ ڈیلیوری بوائے سے کھانا سمیت پیسے بھی لے اڑے

ڈاکو فوڈ ڈیلیوری بوائے سے 2کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کرلے گئے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے بھی چھین لیے/ فائل فوٹو
ڈاکو فوڈ ڈیلیوری بوائے سے 2کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کرلے گئے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے بھی چھین لیے/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا اور اس سے سامان سمیت رقم بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو فوڈ ڈیلیوری بوائے سے 2کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کرلے گئے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے بھی چھین لیے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ مدعی ادریس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈی گراونڈ کےقریب آرڈر منگوایا، پھر سب لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :