ویڈیو: ترکیہ میں شہاب ثاقب کا خوبصورت نظارہ

ترکیہ کے آسمان پر شہاب ثقاب کا خوبصورت منظر دیکھا گیا جس سے آسمان ہری روشنی سے جگمگا اٹھا۔

شہاب ثاقب کا نظارہ ویسے تو کم ہی کیا جاتا ہے لیکن یہ کسی جادوئی منظر سے کم نہیں جسے ہر کوئی اپنے کیمرے میں محفوظ کرنا چاہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسا ہی نظارہ ترکیہ کے آسمان پر بھی کیا گیا جہاں شہاب ثاقب نے آسمان پر ہری روشنی بکھیر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نظارہ دو روز قبل ترکیہ کے مشرقی شہر ارض روم اور صوبے گوموش خانہ میں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔

 شہاب ثاقب کیا ہے؟

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہاب ثاقب خلا میں موجود پتھر ہے، جب یہ  زمین کے ماحول میں تیزی سے داخل ہوتا ہے تو یہ جگمگا اٹھتا ہے اور اپنے پیچھے روشنی چھوڑتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ ایک انوکھا فلکیاتی نظام ہے اور عام زبان میں لوگ اسے ٹوٹتا ہوا ستارہ بھی کہتے ہیں۔

مزید خبریں :