Time 05 ستمبر ، 2023
کاروبار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپےکمی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپےکا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز  اوپن مارکیٹ میں  ڈالر 328 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر307 روپے 10 پیسےکا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :