05 ستمبر ، 2023
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بنانے لگی۔
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ بالی وڈ سپر اسٹار کی فلم کا ریلیز سے قبل ہی جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم جوان ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بنانے لگی ہے اور اب تک فلم کے ایڈوانس میں لاکھوں ٹکٹس فروخت ہوچکے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے 24 گھنٹے میں 2 لاکھ ٹکٹس ایڈوانس میں بکنگ کا ریکارڈ بنالیا ہے اور اب تک ریلیز سے قبل ہی 6 لاکھ ٹکٹس ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی ریاست بہار میں فلم رات سوا2، صبح 5 اور 8 بجے بھی دکھائی جائے گی۔
خیال رہے کہ فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں شاہ رخ خان دو کرداروں میں نظر آئیں گے۔