Geo News
Geo News

Time 06 ستمبر ، 2023
کاروبار

فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپےکی کمی ہوئی ہے۔

ملکی صرافہ میں آج  ایک تولہ سونےکی قیمت میں 10 ہزار 500 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

 ساڑھے دس ہزار  روپےکی کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 9 ہزار  2 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 5  ڈالرکم ہوکر  1926 ڈالر فی اونس ہے۔