06 ستمبر ، 2023
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی۔
نیب نے بشریٰ بی بی کو 29 اگست کو بھی طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے باعث 29 اگست کو شامل تفتیش نہیں ہوئی تھیں اور ان کے وکیل نے نیب کو طلبی کی نئی تاریخ کی درخواست دی تھی۔