Time 07 ستمبر ، 2023
دنیا

برطانیہ میں دہشتگردی کے الزام میں قید سابق فوجی جیل سے فرار ہو گیا

خلیفے جیل کی باورچی خانے سے کھانے پہنچانے والی وین کے نیچے چھپ کر فرار ہوا کیونکہ فرار سے قبل اسے وہیں دیکھا گیا تھا: جیل حکام— فوٹو: میٹ پولیس
خلیفے جیل کی باورچی خانے سے کھانے پہنچانے والی وین کے نیچے چھپ کر فرار ہوا کیونکہ فرار سے قبل اسے وہیں دیکھا گیا تھا: جیل حکام— فوٹو: میٹ پولیس

برطانیہ میں دہشتگردی کے الزام میں قید سابق فوجی اہلکار ڈینیئل خلیفے لندن کی ونڈز  ورتھ جیل سے فرار ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 21 سالہ ڈینیل عابد خلیفے کے خلاف برطانوی فوجی بیس پر نقلی بم رکھنے کے الزام میں لندن کی ونڈز  ورتھ جیل میں عدالتی ٹرائل کا منتظر تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا اندازہ ہے کہ خلیفے جیل کی باورچی خانے سے کھانا پہنچانے والی وین کے نیچے چھپ کر فرار ہوا کیونکہ فرار سے قبل اسے وہیں دیکھا گیا تھا۔

خلیفے کے جیل سے فرار ہونے کے بعدحکام کی جانب سے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ائیرپورٹس پر بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

رپور ٹس کے مطابق خلیفے نے 2019 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، اس کا تعلق لندن کے کنگسٹن ایریا اور شمال مغرب سے تھا تاہم اس کی تلاش کیلئے ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے خلیفے کو شہریوں کیلئے بڑا خطرہ قرار نہیں دیا گیا تاہم شہریوں کو اس سے کسی بھی براہ راست ٹکر اؤکے بجائے پولیس کو اطلاع کرنے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :