Time 07 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

پشاور اور کراچی میں افغانستان میں پائے جانیوالے پولیو وائرس کی تصدیق

ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے، نگران وفاقی وزیر صحت۔ فوٹو فائل
ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے، نگران وفاقی وزیر صحت۔ فوٹو فائل

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پشاور اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔

نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے، وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے۔

ندیم جان کا کہنا ہے کہ متاثرہ آبادیوں کا پتا لگانے کیلئے تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کیلئے فوری مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

مزید خبریں :