Time 08 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

وزیر صحت کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ امتحان 2 مرحلوں میں لیا جائیگا

سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا: پی ایم ڈی سی۔ فوٹو فائل
سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا: پی ایم ڈی سی۔ فوٹو فائل

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ امتحان دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سیلاب والے علاقوں کے طلبہ کی جانب سے کہا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے ٹیسٹ کی تیاری نہیں کر پائے، وزارت صحت اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پر امتحان مؤخر کرنے کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان یا تو اکتوبر میں کر دیا جائے یا پھر اسے دو مرحلوں میں لے لیا جائے۔

وزیر صحت کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ امتحان 2 مرحلوں میں لیا جائیگا

بعد ازاں پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ علیحدہ منعقد کیا جائے گا، یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کو طلبا کی جانب سے درخواست پر فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلاب زدہ علاقوں کے طلبا کے لیے بھی سابقہ سلیبس برقرار رہے گا، سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

نگران وزیر صحت کی ہدایت غیر قانونی ہے،امتحانوں کی تاریخیں دینا وزیر کا کام نہیں: آصف کرمانی

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان 2 مرحلوں میں کرانے کی ہدایت سے میرٹ پامال ہو گا، نگران وزیر کی پی ایم ڈی سی کو دی گئی ہدایت غیر قانونی ہے۔

آصف کرمانی نے ڈاکٹر ندیم جان کو مشورہ دیا کہ نگران وزیر صحت ادویات کی قیمتوں میں کمی، اسپتالوں میں سہولتیں بہتر کرنے پر توجہ دیں، امتحانوں کی تاریخیں دینا وزیر کا کام نہیں۔

مزید خبریں :