Time 09 ستمبر ، 2023
پاکستان

پشاور: بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس میں مستحق والدین کو سوشل ویلفیئر کی جانب سے سلائی مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا— فوٹو: فائل
کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس میں مستحق والدین کو سوشل ویلفیئر کی جانب سے سلائی مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا— فوٹو: فائل

پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور کے کمشنر محمد زبیر کی زیر صدارت میں گداگری کے خاتمے کیلئے منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ سے بڑی تعداد میں بچے گداگری کیلئے پشاور لائے گئے ہیں جن کو مخصوص ٹھیکے دار  استعمال کرتے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گداگری کیلئے استعمال ہونے والے یہ یتیم بچے توجہ نہ ملنے پر منشیات کے عادی بن رہے ہیں۔

گداگری کے خاتمے کے خلاف اجلاس کے دوران ان بچوں کو تحویل میں لے کر سندھ حکومت کے حوالے کرنے اور  مستحق والدین کو سوشل ویلفیئر کی جانب سے سلائی مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :