Time 09 ستمبر ، 2023
کاروبار

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے 11ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے: ذرائع ایف بی آر/ فائل فوٹو
پہلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے 11ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے: ذرائع ایف بی آر/ فائل فوٹو

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے 11ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے  جس میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ فہرست میں شامل افرادکاروبارکی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے اور ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جب کہ ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی۔

مزید خبریں :