09 ستمبر ، 2023
کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں عدم تعاون پر عدالت نے ان کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں ہوئی تاہم مقتول صحافی کی اہلیہ سمیعہ ارشد بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہ ہوئیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
خیال رہے کہ عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کو بیان کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے پہلی مرتبہ 19 جون کو دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔