Time 10 ستمبر ، 2023
دنیا

بھارت میں کولر سے پانی پینے پر استاد کا نچلی ذات کے طالبعلم پر تشدد

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند استاد نے اپنے واٹر کولر سے پانی پینے پر نچلی ذات کے طالبعلم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر بھارت پور کے سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں ایک پیاسے طالبعلم کو استاد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق طالبعلم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسکول میں پینے کا پانی ختم ہوگیا تھا جس کے باعث اس نے اور اس کے دوستوں نے پیاس لگنے پر استاد کے واٹر کولر سے پانی کو اپنی بوتلوں میں بھر لیا جس پر استاد نے غصے میں آکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

واقعے کے بعد متاثرہ طالبعلم کے والدین اور دلت ذات کے افراد نے اسکول پر حملہ کیا اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد گنگا رام گجر کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ طالبعلم کے بھائی کی جانب سے استاد کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ساتویں جماعت کے طالبعلم کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور  استاد کو تفتیش کیلئے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :