10 ستمبر ، 2023
کیرتھر میں آئی بیکس 'گوٹ طاعون' نامی وبائی بیماری سے مرنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تین ماہ کے دوران درجنوں آئی بیکس مر چکے ہیں، آئی بیکس پی پی آرنامی وبائی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، پی پی آر بیماری کو 'گوٹ طاعون' بھی کہا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مقامی بکریوں سے یہ بیماری آئی بیکس میں پھیل رہی ہے،مقامی افراد نے متعدد بار محکمہ جنگلی حیات سندھ کو آگاہ کیا۔
ماہرین کے مطابق اس بیماری سے آنکھوں کی سوجن اورکھانا پینا بند ہونے سے جانور کی موت ہوجاتی ہے، یہ عام طور بھیڑوں اور بکریوں سے جانوروں میں پھیلتی ہے۔
کیرتھر کے علاقے میں 25 ہزار کے قریب آئی بیکس پائے جاتے ہیں۔
کنزرویٹرمحکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر نے جیو نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ آئی بیکس کے مرنےکی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
جاوید مہر کے مطابق بارشوں میں جنگلی جانوروں کی آبادی بڑھتی ہے اور خشک دنوں میں گھٹتی ہے، اس سیزن میں ایک مکھی کے کاٹنے سے بھی یہ بیمار ہوتی ہے۔