Time 11 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں پولیس اور رینجرز کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 121 افراد گرفتار

کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے پکڑے گئے افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے: پولیس— فوٹو: فائل
کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے پکڑے گئے افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے: پولیس— فوٹو: فائل

کراچی پولیس نے شہر بھر میں غیرقانونی طور پر مققیم افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 121 افراد کو گرفتا کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کورنگی کے مختلف علاقوں سے 45، ضلع شرقی سے 18، ضلع غربی سے 34، ضلع ملیر سے 14  جبکہ  سٹی پولیس نے 9 افغان باشندوں کو   گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے گرفتار 121 افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں میں مشکوک افراد کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف رینجرز نے بھی غیرقانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کے دوران حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 41 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار  افراد میں سے 25 افراد کے پاس زائد المعیاد افغان شناختی کارڈ تھے جبکہ16 افراد شناختی دستاویزات فراہم نہیں کرسکے۔

مزید خبریں :