Time 11 ستمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بنا بیک گراؤنڈ کے شوبز میں آئی، سینئرز پہلے تیار بھی نہیں ہونے دیتی تھیں: مومنہ اقبال

کیرئیر کے آغاز میں یہ سوال اٹھتا تھا کہ یہ پہلے کیوں آگئی؟ کیرئیر میں آتے ہیں ایک عام لڑکی کو مرکزی کردار کیوں دیے جانے لگے ہیں: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
کیرئیر کے آغاز میں یہ سوال اٹھتا تھا کہ یہ پہلے کیوں آگئی؟ کیرئیر میں آتے ہیں ایک عام لڑکی کو مرکزی کردار کیوں دیے جانے لگے ہیں: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں بغیر کسی کونٹیکٹ اور بیک  گراؤنڈ  کے اپنی جگہ خود  محنت سے بنانے والی شوبز شخصیات میں شامل ہیں۔

حال ہی میں مومنہ اقبال نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان مومن ثاقب نے ان سے ان کے کیرئیر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا سوال کیا جس کے جواب میں مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے جس وقت شوبز میں انٹری دی اس وقت ان کا کوئی بھی رشتے دار شوبز میں نہیں تھا یہی وجہ تھی کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں دقت اٹھانی پڑی۔

 اگر مجھے معاون کردار ملتا تو سینئر کی خواہش ہوتی تھی کہ پہلے مجھے تیار بھی نہ ہونے دیا جائے: اداکارہ

اداکارہ کے مطابق کیرئیر کے آغاز  میں یہ سوال اٹھتا تھا کہ یہ پہلے کیوں آگئی؟ کیرئیر میں آتے ہیں ایک عام  لڑکی کو مرکزی کردار کیوں دیے جانے لگے ہیں، اگر مجھے معاون کردار ملتا تو سینئر کی خواہش ہوتی تھی کہ پہلے مجھے تیار بھی نہ ہونے دیا جائے، اسی طرح میرے سین سے پہلے ان کے سین ریکارڈ کیے جائیں، اس فیلڈ کے آغاز میں سینئرز اداکارہ نئی آنے والی اداکاراؤں کابیٹھے رہنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ لیکن یہ صورتحال ہر  شعبے میں ہے، کسی بھی شعبے میں آپ کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پھر جلد ہی میں آپ اس شعبے میں جگہ بنالیتے ہیں، میں نے بھی یہی کیا میں مشکلات سے نہیں گھبرائی اور پھر عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب عزت اور فینز کا پیار ملاتو میں نے سوچ لیا کہ اب مجھے اور کام کرنا ہے۔

مزید خبریں :