دنیا
Time 11 ستمبر ، 2023

بھارت میں دوران پرواز خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، مسافر گرفتار

ممبئی سے گوہاٹی جانے والی کی پرواز میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر ساتھی مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ فوٹو فائل
ممبئی سے گوہاٹی جانے والی کی پرواز میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر ساتھی مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ فوٹو فائل

بھارت میں دوران پرواز خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے گوہاٹی جانے والی ’انڈیا گو‘ کی پرواز میں ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر ساتھی مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ جب رات کے وقت جہاز میں ڈم لائٹز روشن کی گئیں تو اس وقت متعلقہ شخص نے جنسی ہراساں کیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ فلائٹ کے دوران سو رہی تھی اور جب اس کی آنکھ کھلی تو دونوں سیٹوں کے درمیان میں موجود آرم ریسٹ اٹھا ہوا تھا جس پر سکیورٹی کے حوالے سے تشویش لاحق ہوئی اور میں سونے کا بہانہ کرنے لگی لیکن اس شخص کی جانب سے دوبارہ جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جس پر میں نے فوری طور پر کیبن کریو کو بلا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی شکایت پر متعلقہ شخص کو گوہاٹی ائیر پورٹ پر حراست میں لیکر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر متعلقہ مسافر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :