Time 11 ستمبر ، 2023
پاکستان

مری میں 100 سال پرانے اسکول کو گرانے کے احکامات، جوڈیشل کمپلیکس تعمیر ہو گا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے: ذرائع۔ فوٹو فائل
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے: ذرائع۔ فوٹو فائل

مری میں 100سال سے بھی زائد عرصے سے قائم اسکول کو گرا کر اس کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جھیکا گلی میں قائم 100 سال سے زائد پرانے اسکول کو گرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اسکول کی زمین پر جوڈیشل کمپلیکس بنےگا، پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلا چوں چراں چیف جسٹس کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا، ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔

مزید خبریں :