کوہلی 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے

فوٹو:@ICC
فوٹو:@ICC

بھارتی بلے باز  ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار  رنز  مکمل کرلیے۔

کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری اسکورکی۔

 ویرات کوہلی 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار  رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65  ففٹیز اور47 سنچریاں ہیں۔

کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز  سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے 321 ون ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

مزید خبریں :