11 ستمبر ، 2023
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 2229 روپے کم ہوکرایک لاکھ 79ہزار 527 پر آگیا۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 7 ڈالر اضافے سے 1926 ڈالر فی اونس ہے۔