کھیل

بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر انٹرنیشنل ورچوئل اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

چیمپئن شپ میں8 ممالک کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا---فوٹو: رپورٹر
چیمپئن شپ میں8 ممالک کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا---فوٹو: رپورٹر 

بھارت نے پاکستان کو شکست دےکر انٹرنیشنل ورچوئل اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

بھارت کے مادھو کامتھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ورچوئل اسکریبل ٹورنامنٹ کے بیسٹ آف 5 فائنل میں پاکستان کے علی سلمان کو شکست دے دی، سری لنکا کے ہیون دلمتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیپی ہوم اسکول کراچی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا۔

چیمپئن شپ میں8 ممالک کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

دو روزہ چیمپئن شپ کے پہلے روز ہفتے کو پہلے دن کے اختتام پر ٹاپ دو سلاٹس پر پاکستان کے عفان سلمان اور ان کے بھائی علی سلمان کا قبضہ تھا لیکن بھارت کے مادھو کامتھ نے دوسرے دن انہیں پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

علی سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی عفان کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا جہاں وہ بیسٹ آف فائیو فائنل میں بھارت کے مادھو کامتھ سے شکست سے دوچار ہوئے---فوٹو: رپورٹر
علی سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی عفان کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا جہاں وہ بیسٹ آف فائیو فائنل میں بھارت کے مادھو کامتھ سے شکست سے دوچار ہوئے---فوٹو: رپورٹر

پھر علی سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی عفان کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا جہاں وہ بیسٹ آف فائیو فائنل میں بھارت کے مادھو کامتھ سے شکست سے دوچار ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر غزالہ نظامی، طارق پرویز، ڈاکٹر ملیحہ اور دیگر موجود تھے۔

مزید خبریں :