Time 13 ستمبر ، 2023
جرائم

خاندانی جائیداد کی تقسیم کے مقدمات کیوں لڑے؟ خاتون وکیل پر چچا نے تیزاب پھینک دیا

لودھراں کی آغا ندیم کالونی میں خاندانی جائیداد کی تقسیم کے مقدمات لڑنے پر خاتون وکیل نوشین صباحت پر تیزاب پھینک دیا گیا/ فائل فوٹو
لودھراں کی آغا ندیم کالونی میں خاندانی جائیداد کی تقسیم کے مقدمات لڑنے پر خاتون وکیل نوشین صباحت پر تیزاب پھینک دیا گیا/ فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع لودھراں میں خاتون پرسوتیلے چچا نےتیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق لودھراں کی آغا ندیم کالونی میں خاندانی جائیداد کی تقسیم کے مقدمات لڑنے  پر خاتون وکیل نوشین صباحت  پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  تیزاب واقعے کے دوران نوشین صباحت کا چہرہ، ہاتھ اور جسم جھلس گیا جس کے بعد انہیں ملتان نشتر اسپتال برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ مجھ پر سوتیلے چچا اور 3 رشتے داروں نےگھر آکر تیزاب پھینکا۔

پولیس نے خاتون وکیل کے سوتیلے والد کے بھائی اور 3 رشتے داروں سمیت چاروں ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے سوتیلے والدکی جائیدادکی تقسیم کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے، متاثرہ خاتون کی درخواست پرقانونی کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :