Time 14 ستمبر ، 2023
پاکستان

حلقہ بندیاں بھی آئینی اور انتخابی عمل کا حصہ ہیں: نگران وزیراعظم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیاں بھی آئینی اور انتخابی عمل کا حصہ ہیں، الیکشن کمیشن جلد ہی الیکشن کی مناسب تاریخ کا اعلان کرےگا۔

نجی ٹی وی کو دیےگئے ایک انٹرویو میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عام انتخابات کے لیے تیار ہے، بنیادی اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، صدر نے تاریخ تجویز کردی ہے، شفاف انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن تندہی سے جائزہ لےگا، ہمارا انتخابات میں کردار الیکشن کمیشن کی معاونت ہے، انتخابات کے لیے فنڈز ، امن و امان کے لیے تعیناتی اور انتخابی عمل کے تحفظ کے لیے تیاری مکمل ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ تحریک انصاف میں ہوتے تو ان کا پہلا جملہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت ہوتا، ہم نے صرف ایک کام کیا جوبھی قوانین ہیں ان پر عمل کیا جائے، ایسانہیں کہ میں مغل حاکم کی طرح فرمان جاری کروں گاکہ پی ٹی آئی سیاست میں حصہ لے سکتی ہے یانہیں، جو بھی ہوگاقانون کےمطابق ہوگا، جوبھی فیصلہ آئےگا اس کے بعد بھی اپیلٹ اتھارٹی موجود ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ پیچیدہ ہے، جبری گمشدگی جنوبی اور لاطینی امریکا میں بھی مسئلہ رہا ہے، جب کہا جاتا ہے فلاں آدمی لاپتا ہے تو پہلے فیملی ٹری دینا پڑتی ہے، بلوچستان میں تعداد 50 اور مقبوضہ کشمیر میں 8 ہزار افراد تھے، شور یہاں زیادہ اور وہاں کم سنائی دیتا ہے، مسنگ پرسنزکامعاملہ بعض اوقات بطورپروپیگنڈا ٹول بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :