Geo News
Geo News

Time 14 ستمبر ، 2023
پاکستان

آرمی چیف کا دورہ ترکیہ، صدر اردوان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ ترکیہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان وزرائے خارجہ و دفاع سمیت ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر اور ترکیہ کی بَری اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں۔

اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے انقرہ میں ترکیہ کے عظیم رہنما مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تربیتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے ترک افواج کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورے کے موقع پر ترک رہنماؤں نے رواں سال فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینیئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کیا۔