15 ستمبر ، 2023
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران چکری روڈ پر 11 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر گرادیے گئے۔
ڈی جی آر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی 11 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر مسمار کرکے سر بمہر کردیے گئے، عوامی شکایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ڈی جی نے بتایا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شہریوں کو ورغلا کر جعلسازی میں ملوث تھیں، شہری نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے سے معلومات لیں ۔