15 ستمبر ، 2023
پشاور ہائیکورٹ نے دی میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ) میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کے خلاف دائر درخواستوں پر نتائج روک دیے۔
پشاور ہائیکورٹ جسٹس ارشد علی نے ایم ڈی کیٹ کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔
عدالت نے ٹیسٹ کے نتائج روک دیے اور چیف سیکرٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری نہ کیے جائیں۔
عدالت نے درخواستوں کی سماعت 21 ستمبرتک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکنے کیلئے طلبہ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
واضح رہے کہ 10 ستمبر کو ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ہوا تھا جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔