16 ستمبر ، 2023
امریکی خاتون گریس گڈ نے 8 فلیمنگ ہیولا ہوپس گھما کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروالیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30سالہ گریس گڈ نامی خاتون پیشے کے اعتبار سے سرکس میں کرتب دکھانے والی آرٹسٹ ہے جنہیں عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔
گریس گڈ غیر معمولی ہوائی نمائشوں، آگ کے کرتب اور اپنے توازن کو برقرار رکھنے کے مختلف کرتب دکھانے کی ماہر ہے جنہوں نے حال ہی میں دو عالمی ریکارڈ بنا کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروایا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق گریس نے ایک ریکارڈ بیک وقت میں 8 فلیمنگ ہیولا ہوپس کو گھوما کر بنایا ہے جبکہ دوسرا ریکارڈ انہوں نے ایک دیوہیکل رولنگ گلوب پر توازن برقرار رکھتے ہوئے بیک وقت 28 ہیولا ہوپس کو گھوما کربنایا ہے۔
سرکس آرٹسٹ نے اپنے اس کارنامے کو سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سب سے زیادہ ہیولا ہوپس گھمانے کا ریکارڈ گزشتہ سال بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک بچی نے بنایا تھا جو اپنے جسم پر 5 منٹ تک ہیولا ہوپس کو گھومتی رہی، لیکن وہ سادے ہیولا ہوپس تھے۔