Time 17 ستمبر ، 2023
کھیل

پاکستانی کوہ پیما آٹھ ہزارمیٹر سے بلند دنیا کی آٹھویں بڑی چوٹی ازسر نو سر کرنے کو تیار

فوٹو: شہروز کاشف
فوٹو: شہروز کاشف

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نیپال میں واقع 8163 میٹر بلند اور دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو از سر نو سر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز علی نے 2021 میں ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا تھا تاہم ان کے سمٹ کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ پہاڑی کا بلند ترین پوائنٹ وہ نہیں جہاں اب تک ہر کوہ پیما جا رہا تھا بلکہ اس سے دس میٹر آگے ہے۔

فوٹو: شہروز کاشف
فوٹو: شہروز کاشف

گو کہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھ سرباز علی کی سمٹ کو قانونی تسلیم کرلیا گیا تھا لیکن دونوں کوہ پیماؤں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے حقیقی سمٹ تک جائیں گے۔

شہروز کاشف اور سرباز علی اس وقت مناسلو بیس کیمپ پر موجود ہیں اور اپنی سمٹ پش کیلئے روٹیشن مکمل کرچکے ہیں۔

فوٹو: شہروز کاشف
فوٹو: شہروز کاشف

دوسری جانب پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی بھی آٹھ ہزار میٹر سے بلند اپنی نویں چوٹی سر کرنے کیلئے مناسلو پہنچ چکی ہیں۔

نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند آٹھ چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں اور وہ مناسلو سر کرنے کے بعد ایسا کرنے والی بھی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن جائیں گی۔

فوٹو: نائلہ کیانی
فوٹو: نائلہ کیانی

نائلہ کیانی اب تک ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، گیشر برم ون، گیشر برم ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک سر کرچکی ہیں۔

تینوں پاکستانی کوہ پیما پیر کو اپنی حتمی مہم کا آغاز کریں گے اور یہ تینوں 20 ستمبر تک مناسلو کے ٹاپ پر پہنچنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔

فوٹو: نائلہ کیانی
فوٹو: نائلہ کیانی

یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ گزشتہ سال مناسلو کے حقیقی سمٹ کو سر چکے ہیں۔

مزید خبریں :