Time 17 ستمبر ، 2023
کھیل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے  آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی ، جونی بیئراسٹو، ہیری بروک اور سیم کُرن شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ لیام لیونگسٹن، ڈیوڈ ملان ،عادل رشید، جو روٹ ،بین اسٹوکس، کرس ووکس ، مارک ووڈ ، گس اٹکنسن، ریسی ٹوپلے اور ڈیوڈ ویلی بھی انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

مزید خبریں :