Time 17 ستمبر ، 2023
کھیل

پاکستان ایشیا کپ نہ جیت کر بھی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن گئی۔

 اتوار کو بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا نے 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پاکستان پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

بھارت ایشیا کپ جیت کر بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے، پاکستان ایشیا کپ نہ جیت سکا لیکن رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں، البتہ پاکستان کو ڈیسیمل پوائنٹس پر برتری  ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن ملی۔ 

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کا چوتھا نمبر ہے۔

مزید خبریں :