پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2023

سکھر: کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، چار مشکوک افراد زیر حراست

آپریشن شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا: ترجمان پولیس— فوٹو: فائل
آپریشن شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا: ترجمان پولیس— فوٹو: فائل

پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھر کے کچے کے علاقوں شاہ بیلو اور الف کچا میں ڈاکوؤں کیخلاف جاری پولیس آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں کے مطابق آپریشن میں حساس اداروں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں۔

خیال رہے کہ ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں آپریشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے ضلعی سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی پلاننگ ٹاسک فورس سے مل کر کی جائے گی۔

مزید خبریں :