Time 19 ستمبر ، 2023
کھیل

کراچی میں شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب، بابر نے بھی شرکت کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب  منگل کو کراچی میں منعقد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مزید خبریں :