20 ستمبر ، 2023
پشاور اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق پشاور کے علاقے نڑے خار میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس سامنے آیا، وائرس افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں موجود وائرس سے ملتا جلتا ہے۔
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے تروا کے سیوریج واٹر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی جو افغانستان کے صوبے قندھار میں پائے جانے والے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔