Time 21 ستمبر ، 2023
پاکستان

آڈیو لیک کیس: بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی

اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبرکو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی: درخواست میں مؤقف/ فائل فوٹو
اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبرکو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی: درخواست میں مؤقف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائرکردی۔

بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبرکو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرالتوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ایف آئی اے اگرکارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنرکے حقوق متاثرہوں گے لہٰذا جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرے۔

مزید خبریں :